سشما سوراج نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کا کیا خیرمقدم ، کہا : ہمارے لئے بڑی راحت کا باعث

May 18, 2017 06:41 PM IST | Updated on: May 18, 2017 06:41 PM IST

نئی دہلی : وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، جس میں عالمی عدالت نے ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھوکو پاکستان کی فوجی عدالت کی طرف سے سنائی گئي سزائے موت پر روک لگادی ہے۔ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے آج جاری کئے گئے حکم کی خبر الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پھیلنے کے تھوڑی دیر بعدہی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ مسٹر کلبھوشن جادھو کے خاندان اور ملک کے باشندگان کے لئے بڑی راحت کا باعث بن کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ میں قوم کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم کلبھوشن جادھو کو بچانے میں کوئي کسر نہيں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہریش سالوے کے شکرگزارہیں کہ انہوں اس کیس کو عالمی عدالت انصاف کے سامنے مضبوطی سے پیش کیا ۔ ساتھ ہی، ہم وزارت خارجہ کی اپنی ٹیم کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے اس معاملے کو انجام تک پہنچانے میں انتہائی جدوجہد اور محنت سے کام کیا۔

سشما سوراج نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کا کیا خیرمقدم ، کہا : ہمارے لئے بڑی راحت کا باعث

فائل فوٹو

واضح رہے کہ آج عالمی عدالت انصاف نے کے جج رونی ابراہم نے اپنے فیصلے میں پاکستان کو کلبھوشن جادھو کی پھانسی دینے سے باز رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ "عالمی عدالت یہ حکم دینا مناسب سمجھتی ہے کہ ہماری طرف سے حتمی فیصلہ سنائے جانے تک پاکستان کلبھوشن جادھو کو پھانسی دینے سے بچانے کی ہرممکن تدبیر کرے۔ پاکستان میں فوجی عدالت کی طرف سے کلبھوشن جادھو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ہندوستان نے اس معاملے کو ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز