یروشلم تنازع : مولانا بدر الدین اجمل نے سشما سورج کو کہا شکریہ ، وزیر خارجہ نے کہا :  اب آپ ہمارے لئے ووٹ کیجئے گا

وزیر خارجہ سشما سوراج اور آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ بدر الدین اجمل کے درمیان ایک ٹویٹر سرخیوں میں ہے ۔

Dec 24, 2017 03:17 PM IST | Updated on: Dec 24, 2017 03:17 PM IST

نئی دہلی : وزیر خارجہ سشما سوراج اور آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ بدر الدین اجمل کے درمیان ایک ٹویٹر سرخیوں میں ہے ۔ دراصل مولانا بدر الدین اجمل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلہ کے خلاف ہندوستان کے ووٹ کرنے پر وزیر خارجہ سشما سوراج کا شکریہ ادا کیا تھا ، جس کے جواب میں  سشما سوراج نے بھی شکریہ کہا ۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر خارجہ نے ٹویٹ میں کہا کہ اب آپ ہمارے لئے ووٹ کیجئے گا ۔

سشما سوراج کے اس ٹویٹ کے جواب میں پھر مولانا بدر الدین اجمل نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ہمارا ووٹ ہمیشہ ہندوستان کیلئے ہے ، جس دن بی جے پی اقلیت اور اکثریت میںبھید بھاو کرنا بند کردے گی ، اس دن میرا ووٹ آپ کیلئے ہوگا ۔

یروشلم تنازع : مولانا بدر الدین اجمل نے سشما سورج کو کہا شکریہ ، وزیر خارجہ نے کہا :  اب آپ ہمارے لئے ووٹ کیجئے گا

خیال رہے کہ امریکی صدر نے کچھ دنوں قبل ہی یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے اور اپنے سفارت خانہ کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی اور اب بھی جاری ہے ۔ اسی سلسلہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی ایک قرار داد پر ووٹنگ ہوئی ، جس میں ہندوستان نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں ووٹ کیا ۔ یہ قرارداد بھاری اکثریت کے ساتھ جنرل اسمبلی میں منظوری ہوئی تھی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز