سشما سوراج کے سخت رخ کے بعد ایمیزون نے ویب سائٹ سے ہٹایا ترنگے والا ڈورمیٹ

Jan 12, 2017 11:36 AM IST | Updated on: Jan 12, 2017 11:36 AM IST

نئی دہلی۔ آن لائن شاپنگ کمپنی ایمیزون نے حکومت ہند کے سخت اعتراض کے بعد ترنگے والے ڈورمیٹ کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا لیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نے باقی کے ممالک میں بھی ایسی دیگر تمام مصنوعات کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا لیا ہے، جس میں ترنگے سے منسلک مصنوعات بیچی جا رہی تھیں۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے سخت رخ اپناتے ہوئے کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کے لئے کہا تھا، جس کے بعد کمپنی نے اپنی ویب سائٹ سے ترنگے کے ڈورمیٹ کو ہٹا لیا۔ ڈورمیٹ کی قیمت 36 ڈالر یعنی 2، ہزار 4 50 روپے تھی۔

سشما سوراج کے سخت رخ کے بعد ایمیزون نے ویب سائٹ سے ہٹایا ترنگے والا ڈورمیٹ

گیٹی امیجیز

وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمشنر نے اس معاملے کو ایمیزون کے حکام کے سامنے اٹھایا تھا۔

جانیے پورا معاملہ

بتا دیں کہ وزیر خارجہ کو اس معاملے میں شکایت کرتے ہوئے اتل بھوبے نام کے شخص نے مصنوعات کی تصویر پوسٹ کر ٹویٹ کیا کہ سشما سوراج صاحبہ، ایمیزون کینیڈا کو خبردار کیا جانا چاہئے کہ وہ ترنگے جیسے ڈورمیٹ نہ بیچے۔ برائے کرم کارروائی کریں۔

اس کے بعد سشما نے ایمیزون کمپنی کو خبردار کیا تھا کہ کمپنی غیر مشروط معافی مانگنے کے ساتھ ایسے ڈورمیٹ فورا واپس لے، نہیں تو کمپنی کے حکام کا ویزا منسوخ کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی پہلے سے جاری ویزا بھی واپس لے لیا جائے گا۔ وزیر نے کینیڈا میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن سے کہا تھا کہ وہ بھی اس معاملے کو ایمیزون کے سامنے اٹھائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز