مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری: دیوبند علاقے کے سبھی لوگوں کے پاسپورٹ کی جانچ ہوگی

دیوبند۔ اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے دیوبند علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے پیش نظر پولس محکمہ نے سبھی لوگوں کے پاسپورٹوں کی پھر سے جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Oct 31, 2017 03:16 PM IST | Updated on: Oct 31, 2017 03:16 PM IST

دیوبند۔ اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے دیوبند علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے پیش نظر پولس محکمہ  نے سبھی لوگوں کے  پاسپورٹوں کی پھر سے جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بااختیار ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاست کے محکمہ داخلہ کو دیوبند کے کچھ لوگوں کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ہونے کی اطلاع ہے۔ ان کے ساتھ بنگلہ دیش کے مشتبہ باشندوں کے بے حد فعال ہونے کا اندیشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سہارنپور پولیس دیوبند کے گھروں کے ہر پاسپورٹ ہولڈروں کی ایک بار پھر سے جانچ کرے گی۔ سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ بی کمار نے ایل آئی یو اور مقامی پولس کو دیوبند اور اس کے آس پاس کے علاقے کے سبھی پاسپورٹ کی جانچ پھر سے کرانے کے احکامات دیئے ہیں۔

مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری: دیوبند علاقے کے سبھی لوگوں کے پاسپورٹ کی جانچ ہوگی

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بنگلہ دیش کے کچھ مشتبہ دہشت گردوں کو اے ٹی ایس کی ٹیم نے دیوبند اور اس کے آس پاس سے گرفتار کیا تھا۔: تصویر، اے ایف پی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بنگلہ دیش کے کچھ مشتبہ دہشت گردوں کو اے ٹی ایس کی ٹیم نے دیوبند اور اس کے آس پاس سے گرفتار کیا تھا۔ ان کے پاس سے کئی فرضی پاسپورٹ اور دوسری دستاویزات ملی تھیں جن کے پیش نظر یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز