گورکھپور بی آرڈی کالج میں بچوں کی اموات معاملہ : کالج کے سابق پرنسپل اور ان کی اہلیہ جیل رسید

گزشتہ دنوں بچوں کی اموات کے معاملے میں گرفتار کئے گئے کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر راجیو مشر اور ان کی بیوی ڈاکٹر پورنیما شکلا کو آج پولیس نے ایڈیشنل سیشن ضلع جج شیوانند سنگھ کی عدالت میں پیش کیا۔

Aug 31, 2017 09:53 PM IST | Updated on: Aug 31, 2017 09:53 PM IST

گورکھپور : اترپردیش میں گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں گزشتہ دنوں بچوں کی اموات کے معاملے میں گرفتار کئے گئے کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر راجیو مشر اور ان کی بیوی ڈاکٹر پورنیما شکلا کو آج پولیس نے ایڈیشنل سیشن ضلع جج شیوانند سنگھ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے انہیں 14 دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں، بی آرڈی میڈیکل کالج میں 10 اور 11 اگست کو آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 33 بچوں کی موت ہوگئی تھی۔ انکوائری رپورٹ کی سفارش کے بعد ڈاکٹرمشرا ومحترمہ شکلا سمیت9 ملزمین کے خلاف لکھنؤ کے حضرت گنج

گورکھپور بی آرڈی کالج میں بچوں کی اموات معاملہ : کالج کے سابق پرنسپل اور ان کی اہلیہ جیل رسید

کوتوالی میں انتظامہ نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

گزشتہ 29 اگست کو ایس ٹی ایف نے دونوں کو کانپور سے گرفتار کیا تھا جب دونوں وکیل کے گھر میں اپنی ضمانت کے کاغذات کی تیاری کر رہے تھے۔ اس کے بعد 30 اگست کو دونوں کو ایس ٹی ایف کانپور سے گورکھپور تک لے آئی تھی اور پولیس ریمانڈ میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ریمانڈ کی میعاد آج شام ختم ہونے کے بعد پولیس نے دونوں کو عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں عدالتی حراست میں 14 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔  پیشی کے دوران عدالت کے احاطے میں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کئے گئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز