ناتھورام گوڈسے سے وابستہ ایک پروگرام میں چیف گیسٹ بنائے گئے سوامی اوم ، لوگوں نے کی جم کر پٹائی

May 20, 2017 02:30 PM IST | Updated on: May 20, 2017 02:30 PM IST

نئی دہلی : بگ باس کے سیزن 10 میں نظر آئے اوم سوامی ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اوم سوامی کو ایک پروگرام میں چیف گیسٹ بنا کر بلایا گیا تھا، جس سے لوگ اتنے ناراض ہوئے کہ سوامی اوم کی جم کر پٹائی کر دی۔

یہ معاملہ دہلی میں پیش آیا ، جہاں وکاس نگر میں واقع ستیم باغ میں ناتھورام گوڈسے جینتی کا پروگرام رکھا گیا تھا۔ اس پروگرام میں سوامی اوم کو چیف گیسٹ کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ منتظمین نے سوامی اوم کو جیسے ہی اسٹیج پر بلایا وہاں موجود لوگ بھڑک گئے ہے ، انہیں وہاں سے جانے کے لئے کہنے لگے۔ جیسے ہی سوامی اوم اسٹیج سے اتر کر نیچے پہنچے ، وہاں موجود لوگوں نے سوامی کو گھیر لیا اور جم کر پٹائی کر دی۔

ناتھورام گوڈسے سے وابستہ ایک پروگرام میں چیف گیسٹ بنائے گئے سوامی اوم ، لوگوں نے کی جم کر پٹائی

اس واقعہ کے بعد سوامی اوم اپنی گاڑی سے واپس جانے لگے تو لوگوں نے پھر انہیں گھیر لیا اور ان کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ سوامی اوم کو اس تقریب میں بلانا ان کی توہین ہے ۔ اس واقعہ میں سوامی اوم کے ڈرائیور کو چوٹیں بھی آئی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز