یوگی کے وزیر سوامی پرساد موریہ کا متنازع بیان ، ہوس مٹانے کیلئے تین طلاق دے کر مسلمان بدلتے ہیں بیویاں

مسلمان بلاوجہ، بے وجہ اور من مانے طریقے سے جب چاہے بغیر کسی وجہ کے اپنی بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں، طلاق دے کر وہ اپنی ہوس کو پورا کرنے کا کام کر رہے ہیں

Apr 28, 2017 09:51 PM IST | Updated on: Apr 28, 2017 09:51 PM IST

بستی : بی ایس پی چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھامنے والے یوگی کابینہ کے وزیر سوامی پرساد موریہ نے تین طلاق پر انتہائی متنازع بیان دے کر تین طلاق معاملہ کو طول دینے کی کوشش کی ہے۔ موریہ نے کہا کہ مسلمان تین طلاق دے کر اپنی ہوس کو پورا کرنے کے لئے مسلسل بیویاں تبدیل کرنے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق کے معاملہ پر بی جے پی مسلم خواتین کے ساتھ ہے۔

سوامی پرساد موریہ جمعہ کو بستی میں ایک پروگرام میں شامل ہونے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان بلاوجہ، بے وجہ اور من مانے طریقے سے جب چاہے بغیر کسی وجہ کے اپنی بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں، طلاق دے کر وہ اپنی ہوس کو پورا کرنے کا کام کر رہے ہیں، طلاق کی وجہ سے اس کی بیوی اور بچوں کو سڑک پر بھیک مانگنے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

یوگی کے وزیر سوامی پرساد موریہ کا متنازع بیان ، ہوس مٹانے کیلئے تین طلاق دے کر مسلمان بدلتے ہیں بیویاں

نوبھارت ٹائمس ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق موریہ نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر بھی نشانہ سادھا ۔ انہوں نےکہا کہ 'جب میں نے پارٹی چھوڑی تو مایاوتی نے کہا تھا کہ جو بی ایس پی چھوڑے گا ، اس کی سیاست ختم ہو جائے گی، لیکن سیاست ان کی ختم ہوگئی جو مایاوتی کے بندھوا مزدور بن کر رہ رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز