اترپردیش : گرل فرینڈ کے ساتھ نہیں لینے دی سیلفی تو لڑکوں نے سوئس عاشق جوڑے پر کردیا حملہ

ہندوستان گھومنے کیلئے آئے سوئٹزرلینڈ کے ایک عاشق جوڑے کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Oct 26, 2017 12:42 PM IST | Updated on: Oct 26, 2017 12:42 PM IST

نئی دہلی : ہندوستان گھومنے کیلئے آئے سوئٹزرلینڈ کے ایک عاشق جوڑے کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ آگرہ کے فتح پور سیکڑی کا ہے ،جہاں کچھ لڑکوں نے عاشق جوڑے پر اینٹ اور پتھر سے حملہ کردیا۔ حملے میں دونوں بری طرح زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو اپنی گرل فرینڈ میری دروز کے ساتھ ہندوستان آئے كيونٹين جرمي كلارك فتح پور سیکری ریلوے اسٹیشن کے قریب گھوم رہے تھے ،تب ہی کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا جس میں دونوں زخمی ہو گئے۔

خون سے لت پت یہ عاشق جوڑا سڑک پر مدد کی بھیک مانگتا رہا ، لیکن لوگ ویڈیو بناتے رہے اور کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی ۔ دونوں کافی الحال دہلی کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو اس معاملہ میں ایک ملزم شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اترپردیش : گرل فرینڈ کے ساتھ نہیں لینے دی سیلفی تو لڑکوں نے سوئس عاشق جوڑے پر کردیا حملہ

سشما سوراج نے ناراضگی کا اظہار کیا

دریں اثنا وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوئٹزرلینڈ کے جوڑے پر حملہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور ریاستی حکومت سے پورے معاملہ میں رپورٹ مانگی ہے۔ وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس معاملہ کی ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزارت کے افسر اسپتال جاکر دونوں سے ملاقات کریں گے۔

Loading...

کیا ہے پورا معاملہ ؟

كيونٹين جرمي كلارك گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو اپنی گرل فرینڈ میری دروز کے ساتھ ہندوستان آئے تھے اور اتوار کو وہ فتح پور سیکری ریلوے اسٹیشن کے نزدیک گھوم رہے تھے اور دونوں سیلفی لے رہے تھے ۔ اسی درمیان کچھ لڑکوں نے میری پر کمنٹس کیا ۔ کلارک کے مطابق شروع میں انہوں نے تبصرہ کیا ، جسے ہم سمجھ نہیں سکے ۔ تاہم بعد میں انہوں نے زبردستی ہمیں روک دیا تاکہ میری گرل فرینڈ کے ساتھ سیلفی لے سکے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز