امرناتھ یاترا پر حملہ : میر واعظ اور گیلانی نے کی سخت مذمت ، کہا :یاتری ہمارے معزز مہمان

Jul 10, 2017 11:52 PM IST | Updated on: Jul 10, 2017 11:53 PM IST

سری نگر: حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی گیلانی اور میرواعظ مولوی عمر فاروق نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کئے گئے ہلاکت خیزحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک مقامی روزنامے نے مسٹر گیلانی کے حوالے سے کہا ہے ’یہ (حملہ) ایک دہشت گردانہ عمل تھا‘۔

میرواعظ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاتری ہمارے معزز مہمان ہیں‘۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کشمیریوں کو اس حملے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

امرناتھ یاترا پر حملہ : میر واعظ اور گیلانی نے کی سخت مذمت ، کہا :یاتری ہمارے معزز مہمان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز