Live Results Assembly Elections 2018

شامی مفتی اعظم کشمیر کے دورے پر، وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو مسلم دنیا کیلئے رول ماڈل قرار دیا

وادی کشمیر کے دورے پر آنے والے شام کے مفتی اعظم الشیخ احمد بدر الدین حسون نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو مسلم دنیا کے لئے رول ماڈل قرار دیا ہے۔

Sep 29, 2017 09:12 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 09:12 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر کے دورے پر آنے والے شام کے مفتی اعظم الشیخ احمد بدر الدین حسون نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو مسلم دنیا کے لئے رول ماڈل قرار دیا ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا ’شام کے مفتی اعظم نے جمعہ کے روز یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی‘۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے مسلم امہ کو درپیش مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں نے مسلم سماج سے تشدد کے خاتمہ کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں نے نئی پود میں امن، روا داری، برداشت اور باہمی یگانگت کی اقدار پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تعلیم، سماجی نظام، تواریخ اور مسلم عماء کی بہبودی سے جڑے امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک موثر بین اعتقادی طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہئے۔ محبوبہ مفتی نے مفتی اعظم کو ریاستی حکومت کی طرف سے تعلیم اور خواتین کو با اختیار بنانے سمیت دیگر کئی سماجی و ترقیاتی اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔

شامی مفتی اعظم کشمیر کے دورے پر، وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو مسلم دنیا کیلئے رول ماڈل قرار دیا

فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ نے مفتی اعظم اور اُن کے ساتھ آئے وفد کو ایک مرتبہ پھر ریاست کا دورہ کرنے کی دعوت دی تا کہ وہ علماء، مقامی مذہبی سکالروں اور تعلیم دانوں کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کرسکیں۔ مفتی اعظم نے وزیر اعلیٰ سے کہا ہے کہ انہیں اس ملاقات سے مسرت ہوئی اور مختلف موضوعات پر اُن کی رائے جانی۔ مفتی اعظم نے وزیر اعلیٰ کو مسلم دُنیا کے لئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیریا کی خواتین وزیر اعلیٰ کی شخصیت سے ترغیب حاصل کریں گی۔ انہوں نے محبوبہ مفتی کو سیریا کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ سیریا کے مفتی اعظم کا یہ دورہ انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز نئی دہلی کے اشتراک سے ہورہا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز