ششی کلا کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، اب جلد کرنی ہوگی خود سپردگی

نئی دہلی۔ آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ دولت رکھنے کے معاملے میں قصوروار اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کو آج سپریم کورٹ سے اس وقت ایک اور جھٹکا لگا جب عدالت نے خود سپردگی کےلئے زیادہ وقت دینے کی ان کی عرضی کو ٹھکرا دیا۔

Feb 15, 2017 12:15 PM IST | Updated on: Feb 15, 2017 12:15 PM IST

نئی دہلی۔ آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ دولت رکھنے کے معاملے میں قصوروار اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کو آج سپریم کورٹ سے اس وقت ایک اور جھٹکا لگا جب عدالت نے خود سپردگی کےلئے زیادہ وقت دینے کی ان کی عرضی کو ٹھکرا دیا۔  ششی کلا کی جانب سے معاملے کا خاص ذکر کیا گیا،لیکن سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر ان کی عرضی ٹھکرا دی کہ وہ فیصلے میں کوئی ترمیم نہیں کرے گا۔

عدالت نے کہا کہ ششی کلا کو فوراً خودسپردگی کرنی ہوگی۔عدالت نے کل اس معاملے میں ششی کلا اور دو دیگر ملزمان (الاوارسی اور سدھاکرن)کو قصوروار قرار دیتے ہوئے نچلی عدالت کے ذریعہ ملی چار چار سال کی سزا اور ٍ10،10 کروڑ روپے کے جرمانے کو برقرار رکھا۔

ششی کلا کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، اب جلد کرنی ہوگی خود سپردگی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز