انل کمبلے کے استعفی کے دو دن بعد وراٹ کوہلی نے توڑی خاموشی ، کہا : انل بھائی نے جو کہنا تھا کہہ دیا

Jun 22, 2017 10:52 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 10:52 PM IST

نئی دہلی : امل کمبلے کے کوچ کےعہدہ سے استعفی دینے کے دو دن بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی خاموشی توڑی ہے۔ کوہلی نے کہا کہ انل بھائی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور ہم اس کی عزت کرتے ہیں۔ چمپئنز ٹرافی کے دوران کوہلی نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کر لی تھی اور کہا تھا کہ کھیل کی دنیا میں کئی طرح کی قیاس آرائی ہورہی ہیں اور یہ وہ لوگ کر رہے ہیں جو ڈریسنگ روم کا حصہ بھی نہیں ہیں۔ کوہلی نے کہا تھا کہ جو بھی ڈریسنگ روم میں ہوتا ہے، وہ خفیہ رہتا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق جب کوہلی سے یہ پوچھا گیا کہ کیا صورتحال کو مزید بہتر طریقے سے سنبھالا نہیں جا سکتا تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ بالکل، لیکن انل بھائی نے اپنے خیالات ظاہر دیے تھے اور انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور ہم اس کی عزت کریں گے ۔

انل کمبلے کے استعفی کے دو دن بعد وراٹ کوہلی نے توڑی خاموشی ، کہا : انل بھائی نے جو کہنا تھا کہہ دیا

file photo

کوہلی نے مزید کہا کہ چمپئنز ٹرافی کے دوران میں نے 11 پریس کانفرنسیں کی تھیں۔ ہم نے گزشتہ 3-4 سال سے ایک روایت بنائی ہوئی ہے کہ جو بھی ڈریسنگ روم میں ہو گا، ہم اسے پوشیدہ رکھیں گے، اسی میں پوری ٹیم اعتماد کرتی ہے، کمبلے کی تعریف کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ بطور کرکٹر انہوں نے ملک کے لئے جو کیا ہے، میں ان کی عزت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ فی الحال ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز کے دورے پر گئی ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کراری شکست کے بعد ٹیم کافی دباؤ میں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز