پہلے ہی دن خراب ہو گئی لکھنئو کی میٹرو ٹرین، ایسے نکالے گئے مسافر

Sep 06, 2017 12:04 PM IST | Updated on: Sep 06, 2017 12:14 PM IST

لکھنؤ۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں افتتاح کے دوسرے دن ہی میٹرو ریل خراب ہوگئی اور اسے مویا اسٹیشن کے قریب روک دیا گیا ۔ کرشنا نگراسٹیشن سے چار باغ کے لئے تقریبا 8 بجے روانہ ہوئی میٹرو ریل مویا اسٹیشن کے قریب خراب ہو گئی ۔ ٹرین دو گھنٹے سے زیادہ وقفہ تک وہیں کھڑی رہی ۔ مسافروں کو سیڑھیوں سے باہر نکالا گیا۔ انہیں دیگر ذرائع سے ان کی منزل تک پہنچایا گیا ۔

میٹرو ریل سروس سے منسلک حکام اور انجینئر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ میٹرو ریل ذرائع کے مطابق اسے ورکشاپ میں لے جایا جائے گا۔ مکمل جانچ کے بعد ہی اسے ٹریک پر لا یا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کل میٹرو ریل کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ آج صبح چھ بجے سے اسے عام لوگوں کے سفر کے لئے کھول دیا گیا تھا۔

پہلے ہی دن خراب ہو گئی لکھنئو کی میٹرو ٹرین، ایسے نکالے گئے مسافر

ٹرین دو گھنٹے سے زیادہ وقفہ تک وہیں کھڑی رہی ۔

لکھنئو میٹرو میں پہلے سفر کو لے کر لوگ کافی پرجوش نظر آئے۔ بڑی تعداد میں لوگ پہلے سفر کا گواہ بننے کے لئے میٹرو میں سفر کرنے پہنچے۔ حالانکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز