وزیر اعظم مودی کے دورہ اسرائیل سے قبل این ڈی ایم سی نے تین مورتی روڈ کا نام کیا تبدیل ، حائفہ روڈرکھا

Apr 27, 2017 10:19 PM IST | Updated on: Apr 27, 2017 10:19 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیلی دورےسے پہلے نئی دہلی بلدیہ کونسل (این ڈی ایم سی) نے لٹین جونز واقع ’تین مورتی چوک‘ اور ’تین مورتی روڈ‘ کا نام بدل کر بالترتیب ’تین مورتی حائفہ چوک‘ اور ’تین مورتی حائفہ روڈ ‘‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر مودی کے اس سال جولائی میں اسرائیل کے دورے پر جانے کی توقع ہے۔ وہ پہلےہندوستانی وزیر اعظم ہوں گے جو اسرائیل کے دورے پر جائیں گے۔ ان کے سفر کے دوران دفاع کے شعبے میں کئی سودے ہونے کا امکان ہے۔

کونسل کے نائب صدر کرن سنگھ تنور نے آج کونسل کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ تین مورتی چوک پر واقع تین مجسمے ہندوستانی فوج کی ان تینوں ریجیمنٹو کے مظہر ہیں، جنہوں نے حائفہ پوسٹ کو مسلم ترکی سے بچا کر اپنی زندگی قربان کر دیا۔ اجلاس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، کونسل صدر نریش کمار، رکن بی ایس بھاٹی، انیتا آریہ، عبدالرشید انصاری، سریندر سنگھ اور ایڈیشنل سکریٹری ڈی ایس مشرا موجود تھے۔

وزیر اعظم مودی کے دورہ اسرائیل سے قبل این ڈی ایم سی نے تین مورتی روڈ کا نام کیا تبدیل ، حائفہ روڈرکھا

گیٹی امیجیز

کونسل اس سے پہلے كناٹ سرکس کا نام بدل کر اندرا چوک، كناٹ پلیس کا راجیو چوک، اورنگ زیب روڈ کو اے پی جے عبدالکلام روڑ اور وزیر اعظم کی رہائش ریس کورس کو بدل کر لوک کلیان روڈ رکھنے کے علاوہ کئی دیگر مقامات کا نام تبدیل کر چکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز