Live Results Assembly Elections 2018

ڈومریاگنج حلقہ کے ترینا گاوں میں فرقہ وارانہ تشدد ، ایک کی حالت سنگین ، متعدد زخمی

ہندوستان کی قدیم تاریخی مساجد میں شمار مغلیہ دور کی شاہی جامع مسجد میں شدت پسندوں نے رنگ پھینک دیا جس کے چلتے دونوں گروپوں میں معمولی کہا سنی ہوئی اور پھر معاملہ طول پکڑتا گیا

Mar 13, 2017 09:03 PM IST | Updated on: Mar 13, 2017 09:04 PM IST

ڈومریا گنج : ڈومریاگنج حلقہ کے موضع ترینا میں ہولی کے رنگ نے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرلیا ہے۔ ہندوستان کی قدیم تاریخی مساجد میں شمار مغلیہ دور کی شاہی جامع مسجد میں شدت پسندوں نے رنگ پھینک دیا جس کے چلتے دونوں گروپوں میں معمولی کہا سنی ہوئی اور پھر معاملہ طول پکڑتا گیا۔

اس فرقہ وارانہ فساد میں ایک مسلم نوجوان کو اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مارمار کر نیم مردہ کردیا اور متعدد زخمی ہوئے۔ موقع پر پی اے سی بل تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈومریاگنج کے موضع ترکولیا اور ڈومریاگنج سے متصل موضع بنگواں میں بھی معاملہ پیش آیا ہے۔ لیکن مذکورہ دونوں گاوں میں مسلم طبقہ کے سوجھ بوجھ کے چلتے معاملہ تھم گیا۔۔

ڈومریاگنج حلقہ کے ترینا گاوں میں فرقہ وارانہ تشدد ، ایک کی حالت سنگین ، متعدد زخمی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز