مظفر نگر: دو فرقوں میں جھڑپ کے بعد کشیدگی، پولیس فورس تعینات

مظفر نگر۔ ضلع کے کوتوالی علاقہ میں معمولی بات پر دو فرقہ کے لوگوں کے درمیان مار پیٹ کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

Oct 14, 2017 02:12 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 02:12 PM IST

مظفر نگر۔ ضلع کے کوتوالی علاقہ میں معمولی بات پر دو فرقہ کے لوگوں کے درمیان مار پیٹ کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ شب تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ماجد نامی نوجوان اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ موٹر سے مذکورہ علاقہ میں جا رہا تھا۔ ابو پورہ محلہ میں وکاس اگروال کے 12سالہ لڑکے امر کو موٹر سائیکل سے ٹکر لگنے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ بات بڑھنے پر دونوں فریقوں کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے لوگ بڑی تعداد میں اکٹھا ہوگئے۔ اس واقعہ میں دونوں جانب کے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے بروقت حالات کو بگڑنے سے بچا لیا۔

مظفر نگر: دو فرقوں میں جھڑپ کے بعد کشیدگی، پولیس فورس تعینات

علامتی تصویر

واقعہ کے بعد کشیدگی کو دیکھتے ہوئے احتیاطاً یہاں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم ماجد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز