Live Results Assembly Elections 2018

پاک کی ناپاک حرکت: پاکستانی فوج نے دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کو مسخ کیا

نئی دہلی۔ فوج نے آج کہا کہ پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے کرشنا وادی سیکٹر میں دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کو مسخ کردیا ہے اور اس نفرت انگیز کارروائی کا معقول جواب دیا جائے گا۔

May 01, 2017 01:53 PM IST | Updated on: May 01, 2017 05:38 PM IST

نئی دہلی۔ فوج نے آج کہا کہ پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے کرشنا وادی سیکٹر میں دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کو مسخ کردیا ہے اور اس نفرت انگیز کارروائی کا معقول جواب دیا جائے گا۔ فوج کی شمالی کمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کی فوج نے ایسی کارروائی کی ہے جو کسی بھی ملک کی فوج کی جانب سے کیا جانا مناسب نہیں ہے۔ پاکستانی فوج نے گشت کر نے والے دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کے ٹکڑے کردیئے۔ فوج نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اس نفرت انگیز کارروائی کا معقول جواب دیا جائے گا۔

فوج نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بغیر اشتعال کے کارروائی کرتے ہوئے کرشنا وادی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر دو فارورڈ چوکیوں کو نشانہ بنا کر راکٹ داغے اور مارٹر سے گولے پھینکے۔ فوج نے کہا کہ مارٹر اور راکٹ سے گولے داغنے کے ساتھ دونوں چوکیوں کے درمیان گشت کر نے والے جوانوں کو پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم نے نشانہ بنایا۔ دونوں جوانوں کی لاشوں کو مسخ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان کی فائرنگ میں فوج کے نائب صوبیدار پرم جیت سنگھ، بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل پریم ساگرشہید ہوگئے ہيں ، جبکہ ایک جوان راجندر سنگھ زخمی ہو گیا ہے۔

پاک کی ناپاک حرکت: پاکستانی فوج نے دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کو مسخ کیا

علامتی تصویر: فوٹو کریڈٹ، گیٹی امیجیز

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز