جموں کشمیر: دو مقامات پردہشت گردانہ حملہ، دو پولیس اہلکار شہید،10 جوان زخمی

جموں کشمیر کی امن میں ایک بار پھر خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے ملیٹنٹوں نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

Jun 12, 2018 08:52 AM IST | Updated on: Jun 12, 2018 09:37 AM IST

جموں کشمیر کی امن میں ایک بار پھر خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئےملیٹنٹوں نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ جنوبی کشمیر میں دو الگ الگ مقامات پر ہوئے حملوں میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔ جبکہ دس سی آر پی ایف کے جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ملیٹنٹ اپنے ساتھ ہتھیار لوٹ کر لے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

جانکاری کے مطابق ملیٹنٹوں نے پہلا حملہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کیا۔ پلوامہ میں ملٹینٹوں نے عدالت کے احاطے میں تعینات سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکا ر شہید ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملے کے بعد ملیٹنٹ پولیس  اہلکار کی رائفل بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

جموں کشمیر: دو مقامات پردہشت گردانہ حملہ، دو پولیس اہلکار شہید،10 جوان زخمی

کشمیر پولیس: فائل فوٹو

Loading...

وہیں دوسرا حملہ اننت ناگ میں ہوا ہے۔ اننت ناگ میں ملیٹنٹوں نے سی آر پی ایف کے کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دس سی آر پی ایف کے جوان زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ملیٹنٹوں کو پکڑنے کیلئے کئی علاقوں میں چھاپہ ماری جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھیرا ؤ کر لیا ہے اور سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز