ٹیررفنڈنگ : جموں و کشمیر میں علاحدگی پسند تنظیموں سے وابستہ 12 جگہوں پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

ٹیرر فنڈنگ ​​کے خلاف قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کی کارروائی جاری ہے ۔ این آئی اے کی ٹیم آج جموں و کشمیر میں چھاپہ ماری کر رہی ہے ۔

Aug 16, 2017 10:30 AM IST | Updated on: Aug 16, 2017 10:30 AM IST

سری نگر : ٹیرر فنڈنگ ​​کے خلاف قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کی کارروائی جاری ہے ۔ این آئی اے کی ٹیم آج جموں و کشمیر میں چھاپہ ماری کر رہی ہے ۔ سرینگر، ہندواڑا اور بارہمولہ میں کل 12 جگہوں پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے ۔  بارہمولہ ضلع کے كنجر علاقہ میں علاحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس سے وابستہ افراد کے رشتہ داروں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔

سری نگر میں ایک کاروباری کے 2 ٹھکانوں پر بھی چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔ بتا دیں کہ این آئی اے گزشتہ چند ماہ سے ٹیرر فنڈنگ ​​کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے ۔ ایجنسی اب تک اس سلسلے میں بہت سے لوگوں سے پوچھ گچھ کر چکی ہے تو کچھ کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے ۔ اب تک علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے 7 رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جنہیں گرفتار کیا گیا ہے ان میں شبیر شاہ، فاروق احمد ڈار ، نعیم خان، شاہد الاسلام، الطاف پھٹوس، معراج الدین ، ایاز اکبر اور پیر سیف اللہ شامل ہیں۔

ٹیررفنڈنگ : جموں و کشمیر میں علاحدگی پسند تنظیموں سے وابستہ 12 جگہوں پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز