ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں علیحدگی پسند لیڈروں کو 10 دنوں کی این آئی اے حراست میں بھیجا گیا

Jul 26, 2017 08:29 AM IST | Updated on: Jul 26, 2017 08:29 AM IST

نئی دہلی۔ دہلی کی ایک عدالت نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے سرحد پار سے رقم لینےکے معاملے میں  گرفتار حریت اور دیگر علیحدگی پسند سات لیڈروں کو کل قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کو 10 دنوں کی حراست میں دیئے جانے کا حکم دیا۔ این آئی اے نے ان علیحدگی پسند اور حریت لیڈروں کے خلاف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے اور ممنوعہ تنظیموں حزب المجاہدین، دختران ملت، لشکر طیبہ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزام میں ایک معاملہ درج کیا تھا۔

محکمہ انکم ٹیکس نے گیلانی سمیت کچھ حریت لیڈروں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مار کر نقد رقم اور دیگر قابل اعتراض دستاویزات برآمد کئے تھے۔

ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں علیحدگی پسند لیڈروں کو 10 دنوں کی این آئی اے حراست میں بھیجا گیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز