جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ ، ایک جوان زخمی

Aug 12, 2017 10:01 AM IST | Updated on: Aug 12, 2017 10:01 AM IST

کپواڑہ : جموں کشمیر کے کپواڑہ میں ہفتہ کی صبح فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ، جس میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں نے 41 راشٹریہ رائفلس کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے ۔ حملہ کرنے والا ایک ملی ٹینٹ گروپ تھا ۔ فوج اور دیگر ایجنسیاں ان کی تلاش کر رہی ہیں ۔ پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جا ری ہے ۔

 جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ ، ایک جوان زخمی

علامتی تصویر

وہیں دوسری طرف جموں و کشمیر کے پونچھ میں شدید فائرنگ ہوئی ۔ اس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح 5 بجے سے یہ فائرنگ جاری ہے ۔ اس کے بعد انتظامیہ نے پورے علاقے میں الرٹ جار کر دیا ہے ۔ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی شروع کر دی ہے اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے  ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز