شمالی کشمیر : کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، دہشت گرد کو مار گرایا گیا ، فوجی جوان بھی شہید

Nov 22, 2017 05:48 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 05:48 PM IST

سری نگر : شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیرن سیکٹر میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو ہلاک کیا۔ تاہم اس دوران فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ ایل او سی پر کیرن سیکٹر میں سرحد کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے بدھ کو پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب دراندازوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا ’طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے‘۔

شمالی کشمیر : کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، دہشت گرد کو مار گرایا گیا ، فوجی جوان بھی شہید

راجیش کالیا نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو دیگر فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کا آبادی والے علاقوں میں داخلہ روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک وہاں روانہ کردی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز