شوپیاں میں سیکورٹی فورسیز کی کارروائی کے بعد ایک دہشت گرد نے کی خود سپردگی ، دو کو مار گرایا گیا

Sep 10, 2017 10:22 AM IST | Updated on: Sep 10, 2017 10:22 AM IST

سری نگر : جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کو ہوئے انکاونٹر میں سیکورٹی فورسیز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا جبکہ ایک دہشت گرد نے اتوار کی صبح ہتھیاروں کے ساتھ خود سپردگی کردی ۔ حالیہ مہینوں میں یہ پہلا واقعہ ہے جب کسی دہشت گرد نے وادی میں ہتھیاروں کے ساتھ خود سپردگی کی ہو ۔

پولیس نے بتایا کہ عادل نام کا یہ دہشت گرد اسی سال دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہوا تھا ۔ ہر طرف سے سیکورٹی فورسیز کے ذریعہ گھر جانے کے بعد اس نے خود سپردگی کی ۔ سیکورٹی فورسیز کی اس یقین دہانی کے بعد کہ اس کو مارا نہیں جائے گا ، وہ ایک مکان کے ملبے سے باہر آیا اور پولیس اہلکاروں کے سامنے اپنی اے کے فورٹی سیون رکھ دی ۔

شوپیاں میں سیکورٹی فورسیز کی کارروائی کے بعد ایک دہشت گرد نے کی خود سپردگی ، دو کو مار گرایا گیا

ذرائع کے مطابق شوپیاں کے چٹی پورہ کے رہنے والے عادل کو فوری طور پر پوچھ گچھ کیلئے لے جایا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی انکاونٹر میں مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت طارق احمد ڈار کی شکل میں کی گئی ہے ۔ مارا گیا دہشت گرد اس سے قبل بھی کئی دہشت گردانہ حملوں میں شامل تھا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز