تیجس کا کرایہ شتابدی ایکسپریس سے 20 فیصد زیادہ ہوگا: ریلوے بورڈ

May 21, 2017 09:23 AM IST | Updated on: May 21, 2017 09:25 AM IST

نئی دہلی۔ ممبئی سے گوا کے درمیان شروع ہونے والی ملک کی پہلی ہائی ٹیک  ٹرین

تیجس سپرفاسٹ ایکسپریس کا کرایہ شتابدی ایکسپریس کے مقابلے میں تقریبا بیس فیصد زیادہ ہوگا۔ ریلوے بورڈ کے ذرائع کے مطابق ممبئی سے كرمالي جانے کے لیے تمام طرح کی فیس اور ٹیکس ملا کر چیئركار کا کرایہ 1525 روپے اور ایکزيكيوٹیو زمرہ کا کرایہ 2985 روپے ہوگا۔ جبکہ واپسی میں كرمالي سے ممبئی تک چیئركار کا کرایہ 1470 اور ایکزيكيوٹیو زمرہ کا کرایہ 2935 روپے ہوگا۔ اس میں کیٹرنگ کی فیس بھی شامل ہے۔

تیجس کا کرایہ شتابدی ایکسپریس سے 20 فیصد زیادہ ہوگا: ریلوے بورڈ

ذرائع کے مطابق تیجس میں پری پیڈ کھانے کا سسٹم شروع کیا جا رہا ہے۔ یعنی ٹکٹ بک کرتے وقت مسافر سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ گاڑی میں دستیاب چائے، ناشتہ یا کھانے کی سہولت لینا چاہتا ہے یا نہیں۔ گاڑی میں راجدھانی، شتابدی اور دیگر پریمیم ٹرینوں کی طرز پر سبزی اور گوشت دونوں قسم کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پری پیڈ کھانے کی اگر کسی کو ضرورت نہیں ہے تو اس کی قیمت کو کرایہ کی رقم سے کم کر دیا جائے گا لیکن پانی اور اخبار کے 20 روپے لے کر ٹکٹ دے دیا جائے گا۔ اگر گاڑی میں سوار ہونے کے بعد کوئی مسافر کیٹرنگ سروس لینا چاہتا ہے تو دستیاب ہونے کی حالت میں کھانے کی قیمت کے ساتھ پچاس روپے کااضافی چارج دے کر لے کھانا حاصل کر سکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز