جموں وکشمیر: ہندوستانی فوج نے نوشیرا میں تباہ کیں پاکستانی چوکیاں

May 23, 2017 04:48 PM IST | Updated on: May 23, 2017 06:29 PM IST

نئی دہلی۔  ہندوستانی فوج نے پاک مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال کی گئی سرجیکل اسٹرائک کے بعد جموں وکشمیر کے نوشیرہ سیکٹر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے پار شدید فائرنگ کرتے ہوئے پاکستانی فوج کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل اشوک نرولا نے آج یہاں نامہ نگاروں کو فوج کی اس کارروائی کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد در اندازوں اور دہشت گردوں کو ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے میں مددگار ثابت ہونے والی پاکستانی چوکیوں کو تباہ کرنا تھا اور اس کارروائی میں پاکستان کی متعدد چوکیوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ تاہم، میجر جنرل نرولا نے اس کارروائی کی حتمی تاریخ نہیں بتائی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 20 اور 21 مئی کو کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس کارروائی سے کنٹرول لائن پر اپنا مکمل دبدبہ بنائی ہوئی ہے۔ فوج نے توپوں کے ذریعے کی گئی اس کارروائی کا ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔

میجر جنرل نرولا نے کہا کہ "فوج کی انسداد دہشت گردی مہمات کے تحت کنٹرول لائن کے پار فائرنگ کی جا رہی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ اس فائرنگ میں نوشیرہ سیکٹر سے متصل کنٹرول لائن کے اس پار پاکستان کی کئی چوکیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج ہماری فارورڈ چوکیوں پر نشانہ بناکر مسلح دراندازوں کی مسلسل مدد کرتی رہی ہے۔ پاکستانی فوجی کئی بار کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہات میں باشندوں کو نشانہ بنانے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج اپنی انسداد دہشت گردی اسٹرٹیجی کے تحت دراندازی کو روکنے کے لئے کنٹرول لائن پر دبدبہ بنائی ہوئی ہے۔ اس حکمت عملی پر آگے بڑھتے ہوئے فوج نے خاص طور پر پاکستان کی ان چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے دہشت گردوں اور دراندازوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ان چوکیوں کو تباہ کئے جانے سے دراندازوں اور دہشت گردوں کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔

جموں وکشمیر: ہندوستانی فوج نے نوشیرا میں تباہ کیں پاکستانی چوکیاں

کانگریس نے فوج کو دی مبارکباد، حکومت پر اٹھائے سوال

کانگریس کے ترجمان رنديپ سرجےوالا نے کہا، اس کے لئے ہم ملک کی فوج کو مبارکباد اور سلام کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ فوج تو بہادری سے کام کر رہی ہے، لیکن ملک کی حکومت کہاں ہے؟ وہ فوج کی مدد کے لئے کیا کر رہی ہے؟ پاکستان آئے دن پی او کے میں کیمپ چلا رہا ہے، لیكن مودی حکومت کب اس پر دباؤ ڈالے گی اور کب یہ کیمپ بند ہو گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز