کپل شرما کے شو میں کمار وشواس کا خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ ، دہلی میں شکایت درج

Jul 05, 2017 11:21 AM IST | Updated on: Jul 05, 2017 11:21 AM IST

نئی دہلی : کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں خواتین کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کے بعد شاعر اور عام آدمی کے لیڈر کمار وشواس کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ شو یکم جولائی کو نشر ہوا تھا، اس میں کمار وشواش کے علاوہ شاعر راحت اندوری اور شاعرہ شبينہ ادیب بھی موجود تھے۔

یہ شکایت دہلی کے ڈابري پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کنندہ نے شکایت میں الزام لگایا ہے کہ شو کے دوران وشواس نے خواتین پر توہین آمیز اور نامناسب تبصرہ کیا ہے۔

کپل شرما کے شو میں کمار وشواس کا خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ ، دہلی میں شکایت درج

خیال رہے کہ کمار نے شو کے دوران کہا تھا کہ الیکشن کے وقت میں اپنی کالونی یا اپنی جگہ سے الیکشن لڑنے میں بڑی پریشانی ہو جاتی ہے، یعنی جس لڑکی سے آپ کا افیئر چلا ہو ، اس کے شوہر کو بھی جیجاجی کہنا پڑتا ہے۔ جیجاجی ووٹ دے دینا ، چیز تو آپ کو لے ہی گئے ہیں۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ جب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر یہ شو دیکھ رہی تھیں تو ان کی بیٹی نے ان سے پوچھا کہ ماں کیا ہم بھی شادی کے بعد چیز ہو جائیں گے؟ خواتین کیا کوئی چیز ہوتی ہیں؟ اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

قابل ذکر ہے کہ کمار وشواس پہلے بھی خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کو لے کر تنازعات میں پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک پروگرام میں جنوبی ہندوستان کی نرسوں کے رنگ کو لے کر توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز