یوگی کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں یہ نام ، سینئر لیڈروں کے ساتھ نوجوان اور خواتین کو بھی موقع ملنے کی امید

Mar 19, 2017 10:47 AM IST | Updated on: Mar 19, 2017 10:47 AM IST

لکھنو : اتر پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان ہونے کے بعد اب ان کی کابینہ میں جگہ حاصل کرنے کیلئے بھی دوڑ شروع ہو گئی ہے ۔ ان میں برسوں سے پارٹی کے لئے اسمبلی میں سیٹ یقینی بناتے آرہے سینئر لیڈر کے  علاوہ پہلی مرتبہ اسمبلی پہنچے نوجوان بھی شامل ہیں۔ .

انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے باہری لیڈر جہاں اپنی اپنی دعویداری پیش کررہے ہیں ، تو سب سے زیادہ خواتین رکن اسمبلی ہونے کے ناطے کابینہ میں ان کی بھی دعویداری شدت پکڑتی نظر آرہی ہے ۔ اس کے علاوہ بندیل کھنڈ ، پوروانچل میں کمل کھلانے والے کئی لیڈران بھی دعویداروں کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

یوگی کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں یہ نام ، سینئر لیڈروں کے ساتھ نوجوان اور خواتین کو بھی موقع ملنے کی امید

سابقہ کارکردگی اور پارٹی میں اثر و رسوخ کو اگر بنیاد مانیں ، تو سینئر لیڈر ہردے نارائن دکشت، سریش کھنہ، راجیش اگروال ، ستیش مہانا اور ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال میں سے کسی کو اسمبلی اسپیکر بنایا جا سکتا ہے جبکہ دیگر رہنماؤں کو کابینہ میں جگہ ملنے کی پوری امید ہے۔

ان کے علاوہ سوریہ پرتاپ شاہی ، سری کانت شرما ، اوتار سنگھ بھڑانا ، سدھارتھناتھ سنگھ ، پنکج سنگھ ، دھرم پال سنگھ، فتح بہارسنگھ ، وریندر سنگھ سروہی ، رماپتی شاستری ، راجندر سنگھ ، پھاگو چوہان ، سریش رانا اور آر کے سنگھ پٹیل کے نام بھی کابینہ کے دعویداروں میں شامل ہیں۔

بی جے پی سے اس مرتبہ 34 خواتین اراکین اسمبلی نے اسمبلی میں انٹری کی ہے ۔ کچھ نام ایسے ہیں جو بی جے پی کی جیت کا اہم چہرہ بنے ہیں ۔ ان میں امیٹھی میں گریما سنگھ اور لکھنؤ میں ملائم کے بھتیجے کو شکست دینے والی سواتی سنگھ کا نام اہم ہیں ۔  اس کے علاوہ ایس پی سے بی جے پی آئے مہندر اردمن سنگھ کی بیوی پكشالیكا سنگھ بھی وزیر کے عہدہ کے اہم دعویداروں کی فہرست میں ہیں۔

وزیر کے عہدہ کے دعویداروں کی بات کریں تو کئی لیڈر ایسے بھی ہیں جو انتخابات سے پہلے ہی ٹیم بدل کر پارٹی میں شامل ہوئے اور انتخابات بھی جیتے ۔ ان میں بی ایس پی سے آئے سوامی پرساد موریہ ، برجیش پاٹھک ، کانگریس سے آئیں ڈاکٹر ریتا بہوگنا جوشی اور ایس پی سے آئے مہندر اردمن سنگھ اہم ہیں ۔ ان کو بھی یوگی کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز