گورکھپور میں 36 گھنٹے میں 25 بچوں سمیت 30 افراد کی موت ، انتظامیہ نے کہا: صرف 7 کی ہوئی موت

Aug 11, 2017 09:12 PM IST | Updated on: Aug 11, 2017 09:12 PM IST

گورکھپور : گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں جمعہ کو آکسیجن کی کمی ہونے سے گزشتہ 36 گھنٹے میں 25 بچوں سمیت 30 افراد کی موت ہو گئی۔ تاہم ضلع انتظامیہ نے صرف 7 لوگوں کی موت کی ہی تصدیق کی ہے۔ اتنی اموات ہونے سے میڈیکل کالج میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ موقع پر گورکھپور ڈیم ایم راجیو روتیلا بھی پہنچے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رقم ادا نہیں ہونے کی وجہ سے آکسیجن سپلائی کرنے والی فرم نے جمعرات رات سے اسپتال کو آکسیجن کی سپلائی ٹھپ کر دی تھی۔

خیال رہے کہ جمعرات کو آکسیجن کی سپلائی کرنے والے ٹیکنیشین نے میڈیکل کالج انتظامیہ کو خط بھیج کر آکسیجن ختم ہونے کے بارے میں معلومات دی تھی۔ صبح تک آکسیجن سپلائی نہیں ہونے سے مریضوں کی حالت بگڑنے لگی۔

گورکھپور میں 36 گھنٹے میں 25 بچوں سمیت 30 افراد کی موت ، انتظامیہ نے کہا: صرف 7 کی ہوئی موت

وہیں اس صورت میں ضلع مجسٹریٹ راجیو روتیلا کا کہنا ہے کہ اب تک جو بھی اموات ہوئی ہیں ، وہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگر وجوہات سے ہوئی ہیں۔ تاہم انہوں نے صرف 7 اموات کی تصدیق کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کہا ہے کہ یہ تحقیقات کا موضوع ہے، تحقیقات کے بعد ہی آگے کارروائی کی جائے گی۔ اس دردناک واقعہ کے بعد لکھنؤ سے لے کر گورکھپور تک ہلچل مچی ہوئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز