Live Results Assembly Elections 2018

اجودھیا میں 1500 مسلم ادا کریں گے اجتماعی نماز، رام مندر تعمیر کی مانگیں گے دعا

اجودھیا میں راشٹریہ مسلم منچ کے تحت جمعرات کو سرجو ندی کے کنارے تقریبا ڈیڑھ ہزار مسلم قرآن کی آیات پڑھ کر رام مندر کی تعمیر میں آ رہی رکاوٹوں کو دور کرنے کی دعا مانگیں گے۔

Jul 12, 2018 01:37 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 01:48 PM IST

اجودھیا میں راشٹریہ مسلم منچ کے تحت جمعرات کو سرجو ندی کے کنارے پر قرآن کی آیات پڑھی جائیں گی۔ تقریبا ڈیڑھ ہزار مسلم قرآن کی آیات پڑھ کر رام مندر کی تعمیر میں آ رہی رکاوٹوں کو دور کرنے کی دعا مانگیں گے۔ ساتھ ہی ملک میں اتحاد، سالمیت اور بھائی چارے کا پیغام بھی دیں گے۔ اس پروگرام میں اقلیتی وزیر لكشمی نارائن چودھری بھی موجود رہیں گے۔

تاہم، آر ایس ایس نے مسلم منچ کے اس پروگرام سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ آر ایس ایس کی جانب سے اکھل بھارتیہ پرچار سربراہ ارون کمار نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ "آر ایس ایس کی طرف سے اجودھیا میں اجتماعی نماز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایسی خبریں کچھ تشہیری مہمات میں آئی ہیں۔ یہ پوری طرح سے بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔"

اجودھیا میں 1500 مسلم ادا کریں گے اجتماعی نماز، رام مندر تعمیر کی مانگیں گے دعا

فائل فوٹو۔

Loading...

کہا جا رہا ہے کہ آر ایس ایس کے اس پروگرام سے خود کو الگ کر لینے پر اس انعقاد کا کوئی جواز نہیں رہ گیا ہے۔ آر ایس ایس کے پروگرام سے خود کو الگ کر لینے کے بعد وزیر لکشمی نارائن کے پہنچنے پر بھی تذبذب برقرار ہے۔

پروگرام کے مطابق، تقریبا 1500 مسلمان بارہ جولائی کو سرجو ندی کے پانی سے وضو کر کے اجتماعی نماز ادا کریں گے۔ نماز کا یہ اہتمام رام مندر کی تعمیر میں آ رہی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز