گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری معاملے میں تین افراد گرفتار

Jun 22, 2017 09:15 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 09:15 PM IST

گریٹر نوئیڈا : گروگرام سے اغوا کرکے چلتی کار میں خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ایک سینٹرو کار بھی ضبط کی ہے۔ یہ معاملہ 19جون کا ہے۔ گروگرام کی 35 سالہ ایک خاتون کو تین لوگوں نے اغوا کیا تھا اور چلتی کار میں اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد اسے گریٹر نوئیڈا کے کاسنا علاقے میں پھینک دیا تھا۔

منگل کی صبح خاتون پر لوگوں کی نگاہ پڑی اور اس کے بعد پولیس کو مطلع کرنے پر اس گھناونی حرکت کا پتہ چلا۔ خاتون کو گرو گرام کے سوہنا علاقے سے سوئفٹ کار سے اغوا کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے کار میں پوری رات سڑکوں پر گھماتے رہے اوراجتماعی عصمت دری کی۔ پولیس کے مطابق گرفتار تینوں ملزم گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے ایک سیاہ رنگ کی سینٹرو کار بھی برآمد کی ہے۔

گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری معاملے میں تین افراد گرفتار

علامتی تصویر

خاتون کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شرو ع کی تھی اور اس سلسلے میں ہریانہ بھی پولیس کی ایک ٹیم روانی کی تھی ۔ متاثرہ خاتون بنیادی طورپر راجستھان کے بھرت پور کی رہنے والی ہے اور کچھ دنوں پہلے ہی سوہنا آئی تھی۔ خاتون نے پولیس کو دئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پیر کی رات کو اپنے سوہنا واقع گھر کے پاس ٹہل رہی تھی ۔اسی دوران اسے اغوا کرلیا گیا اور اس کے بعد چھیڑ چھاڑ شروع کردی اور تقریباً چار پانچ گھنٹے تک چلتی کار میں عصمت دری کی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز