وارانسی میں منسوخ کئے گئے دس لاکھ روپے کے نوٹ برآمد ، تین گرفتار

Jul 17, 2017 09:07 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 09:07 PM IST

وارانسی: اترپردیش کی وارانسی پولیس نے آج سارناتھ علاقہ میں تین لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منسوخ کئے گئے دس لاکھ روپے کے پرانے نوٹ برآمد کئے ہیں۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ رام کرشن بھاردواج نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سارناتھ کے تھانہ انچارج اکھلیش کمار سنگھ کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر پہاڑیا چوراہے سے دشرتھ ، اشوک اور مہیش پرساد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منسوخ کئے گئے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے دس لاکھ روپے کے پرانے نوٹ برآمد کئے جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرارہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شیوپور کی طرف سے کچھ نوجوان پرانے نوٹ لیکر آنے والے ہیں۔ اسی بنیاد پر پولیس نے پہاڑیا چوراہے پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔ اسی دوران یہ تینوں نوجوان اسکوٹی پر پہنچے جس کی جانچ کرنے پر پرانے نوٹ برآمد ہوئے۔ نوٹوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے پر کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملنے پر پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا۔

وارانسی میں منسوخ کئے گئے دس لاکھ روپے کے نوٹ برآمد ، تین گرفتار

file pic

مسٹر بھاردواج نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں ان تینوں نے بتایا کہ پرانے نوٹ بینک میں تبدیل کرانے کے لئے لے جارہے تھے لیکن وہ بینک کے بارے میں کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے۔ گرفتار لوگوں میں سے دشرتھ بہار کے روہتاس اور مہیش پرساد ضلع سیوان کا رہنے والا ہے جبکہ اشوک اعظم گڑھ کا ہے۔تینوں وارانسی میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز