تین روزہ جشن ریختہ کا آغاز، معروف شاعر گلزار کی اردو رسم الخط کو بچائے رکھنے کی اپیل

Feb 17, 2017 09:29 PM IST | Updated on: Feb 17, 2017 09:29 PM IST

نئی دہلی: معروف شاعر گلزار نے آج یہاں جشن ریختہ 2017 کا افتتاح کیا۔ گلزار نے تین روزہ جشن ریختہ کا افتتاح کرتے ہوئے اردو کے رسم الخط کو بچائے رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی زبان دیگر زبانوں کی فطری شمولیت سے ہی زندہ رہتی ہیں۔

اس موقع پر معروف سرود نواز استاد امجد علی خان اور گلزار نے نئی نسل کو اردو سیکھنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ریختہ کے ذریعہ تیار کردہ آموزش ڈاٹ کوم کا افتتاح کیا۔

تین روزہ جشن ریختہ کا آغاز، معروف شاعر گلزار کی اردو رسم الخط کو بچائے رکھنے کی اپیل

ریختہ کے ڈائرکٹر سنجیو صراف نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ تین دن تک چلنے والے اس تقریب میں اردو کے سلسلے میں متعدد پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز