Live Results Assembly Elections 2018

کانپور میں بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک، کئی دیگر زخمی

کانپور۔ اترپردیش میں کانپور کے مہاراج پور علاقے میں آج ہوئے بم دھماکے میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

Oct 04, 2017 07:11 PM IST | Updated on: Oct 04, 2017 07:11 PM IST

کانپور۔ اترپردیش میں کانپور کے مہاراج پور علاقے میں آج ہوئے بم دھماکے میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ سرسول بازار کے بیچ و بیچ اہم بازار میں ہوا یہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ چھ مکان ملبے میں تبدیل ہوگئے۔ واقعہ کی جانچ کےلئے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) موقع پر پہنچ گیا ہے جبکہ قومی آفات راحت دستے(این ڈی آر ایف)کے جوان مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ ملبے میں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

سینئر افسر کی موجودگی میں علاقے میں بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔ ملبے سے اب تک تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔جس میں ایک خاتون اور ایک بچے کی لاش بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق قصبے کے ایک مکان میں پٹاخہ فیکٹری کا غیر قانونی کام چل رہا تھا۔یہ مکان بابو سنگھ نامی شخص کا ہے۔ اس دوران دھماکہ ہونے سے یہ مکان زمین دوز ہوگیا۔ملبےسے دو لوگوں کو شدید زخمی حالت میں باہر نکالا گیا ہے جنہیں کاشی رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کانپور میں بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک، کئی دیگر زخمی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز