شمالی کشمیر میں لشکر کے تین دہشت گرد ہلاک، تین اے کے رائفل، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

سرینگر۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آج صبح ہوئے ایک شدید تصادم میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ اس تصادم میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔

Aug 05, 2017 09:06 AM IST | Updated on: Aug 05, 2017 09:12 AM IST

سرینگر۔  شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آج صبح ہوئے ایک شدید تصادم میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ اس تصادم میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے يواین آئی کو بتایا کہ بارہمولہ میں سوپور کے امرگڑھ علاقہ میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کی خصوصی مہم کی ٹیم (ایس اوجی) نے آج علی الصبح ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ تلاشی مہم کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کا سکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔

ہلاک کئے گئے دہشت گردوں کے پاس سے تین اے کے رائفلوں کے علاوہ دیگر ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اس تصادم میں تین دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تصادم میں زخمی ہوئے پولیس کے سپاہی کی حالت مستحکم ہے۔

شمالی کشمیر میں لشکر کے تین دہشت گرد ہلاک،  تین اے کے رائفل، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

کشمیر میں سرچ آپریشن چلاتی فوج۔

ذرائع کے مطابق تصادم اب ختم ہو چکا ہے اور سیکورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز