سدھارتھ نگر میں زہرآلود کھانا کھانے سے ایک ہی کنبہ کے تین ارکان کی موت– News18 Urdu

سدھارتھ نگر میں زہرآلود کھانا کھانے سے ایک ہی کنبہ کے تین ارکان کی موت

سدھارتھ نگر۔ اترپردیش میں سدھارتھ نگر کے پتھرا علاقے میں زہریلا کھانا کھانےسے ایک ہی کنبہ کے تین ممبروں کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔

Mar 01, 2017 02:53 PM IST | Updated on: Mar 01, 2017 02:53 PM IST

سدھارتھ نگر۔ اترپردیش میں سدھارتھ نگر کے پتھرا علاقے میں زہریلا کھانا کھانےسے ایک ہی کنبہ کے تین ممبروں کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شہری بجرگ گاؤں کے رہنے والے شیام راجیو ،بہو اندراوتی اور تین سالہ پوتی رجنی کل دوپہر کھانا کھانے کے بعد اچانک بے ہوش ہوگئے اور ان کے منہ سے جھاگ نکلنے لگے، تینوں کو علاج کے لئے بیوامیں واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں شیام راجیو اور رجنی کی موت ہوگئی جبکہ اندراوتی کی موت بستی لے جاتے وقت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا گیا ہے اور کھانے کا نمونہ جانچ کےلئے بھیجا گیا ہے۔

سدھارتھ نگر میں زہرآلود کھانا کھانے سے ایک ہی کنبہ کے تین ارکان کی موت

Loading...

Loading...