Live Results Assembly Elections 2018

شمالی کشمیر میں ایل او سی پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، 3 جنگجو ہلاک

سری نگر۔ فوج نے جمعرات کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

Jul 27, 2017 12:46 PM IST | Updated on: Jul 27, 2017 12:46 PM IST

سری نگر۔ فوج نے جمعرات کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ گریز سیکٹر میں آخری اطلاعات ملنے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ’ گریز سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو آج علی الصبح اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ جب جنگجوؤں کو للکارا گیا اور خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے اپنی بندوقوں کے دھانے کھول دیے۔

انہوں نے بتایا کہ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا جس میں تاحال تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک گریز سیکٹر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کا آبادی والے علاقوں میں داخلہ روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری گریز سیکٹر روانہ کردی گئی ہے۔

شمالی کشمیر میں ایل او سی پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، 3 جنگجو ہلاک

فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز