نوگام آپریشن : سیکورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو مار گرایا ، 3 جوان بھی شہید

May 21, 2017 06:14 PM IST | Updated on: May 21, 2017 06:15 PM IST

سری نگر : جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کپواڑہ کے نوگام میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم جاری ہے۔ اس تصادم میں اب تک تین جوان شہید ہو چکے ہیںجبکہ چار دہشت گرد وں کو مارگرایا ہے۔ کل رات اندھیرا ہونے کے بعد آپریشن روک دیا گیا تھا۔ تاہم آج صبح کی روشنی پھیلنے کے ساتھ ہی تصادم دوبارہ شروع ہوگیا۔

غور طلب ہے کہ ہفتہ کو دراندازی کے دوران شروع ہوئے تصادم میں دو نوجوان کل ہی شہید ہو گئے تھےجبکہ دو دہشت گردوں کو بھی مار گرایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ہفتہ کو بھی ہندواڑہ میں دہشت گردوں سے کافی دیر تک تصادم جاری رہا ۔ اس میں چھ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

نوگام آپریشن : سیکورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو مار گرایا ، 3 جوان بھی شہید

بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گرد دراندازی کرنے کی کوشش میں تھے۔ تبھی جوانوں سے ان کا تصادم ہوگیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز