گرمہر کور کو ٹائم میگزین نے آزادی اظہار رائے کی چیمپئن قرار دیا

نئی دہلی۔ دلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمہر کور کو ٹائم میگزین نے نیکسٹ جنریشن لیڈرس 2017 کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

Oct 14, 2017 03:13 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 03:13 PM IST

نئی دہلی۔ دلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمہر کور کو ٹائم میگزین نے نیکسٹ جنریشن لیڈرس 2017 کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس فہرست میں شامل ہونے والی وہ واحد ہندوستانی ہیں۔ میگزین نے انہیں  آزادی اظہار رائے کی چیمپئن ' کا خطاب بھی دیا ہے۔

سال 2017 کے اپریل مہینہ میں گرمہر کور نے اسٹوڈنٹس اگینسٹ اے بی وی پی اور سیو دلی یونیورسٹی جیسی مہم چلائی تھی۔ اس کے بعد 2016 میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے گئے گرمہر کور کے ایک ویڈیو پر تنازعہ بھی ہوا۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ، "میرے والد کو پاکستان نے نہیں بلکہ جنگ نے مارا تھا۔"

گرمہر کور کو ٹائم میگزین نے آزادی اظہار رائے کی چیمپئن قرار دیا

Loading...

گرمہر کور کے اس ویڈیو پر بہت تنازعہ ہوا تھا۔ پہلے ویڈیو پاکستان نے نہیں جنگ نے میرے والد کو مارا، پر سابق کرکٹر وریندر سہواگ اور اداکار رندیپ ہڈا نے گرمہر کے خلاف تبصرے کئے تھے۔

گرمہر لیڈی شری رام کالج میں انگریزی ادب کی طالبہ ہیں۔ وہ بنیادی طور پر پنجاب کے جالندھر کی رہنے والی ہیں۔ والد کیپٹن مندیپ سنگھ  راشٹریہ رائفلز کیمپ میں تعینات تھے۔ کارگل جنگ کے دوران وہ شہید ہو گئے تھے۔ اس وقت گرمہر صرف 2 سال کی تھی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز