میٹرو کے کرایہ میں اضافہ عوام مخالف، اضافہ روکنے کے لئے ایک ہفتہ کے اندر حل تلاش کیا جائے: کیجریوال

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے چھ مہینہ کے اندر دہلی میٹرو کے کرایہ میں دوسری بار اضافہ کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے غریب آدمی پر مالی بوجھ بڑھے گا۔

Sep 29, 2017 10:58 AM IST | Updated on: Sep 29, 2017 10:58 AM IST

نئی دہلی۔  دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے چھ مہینہ کے اندر دہلی میٹرو کے کرایہ میں دوسری بار اضافہ کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے  کہاکہ اس سے غریب آدمی پر مالی بوجھ بڑھے گا۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ میٹرو کا کرایہ بڑھانا عوام مخالف ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت سے میٹرو کے کرایہ میں اضافہ روکنے کے لئے ایک ہفتہ کے اندر حل تلاش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دہلی میٹرو نے دس اکتوبر سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹرو کارڈ کا استعمال کرنے والوں کے لئے کرایہ میں دس فیصد کی چھوٹ پہلے کی طرح جاری رہے گی اور اےئرپورٹ ایکسپریس کے کرایہ میں بھی کوبھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مصروف اوقات کے علاوہ دی جانے والی دس فیصد فاضل چھوٹ بھی جاری رہے گی۔

چھٹی کے دن اور اتوار کو خصوصی چھوٹ دی جائے گی۔ یہ انتظام پچھلی بار کرایہ میں اضافہ کے وقت کیا گیا تھا۔ میٹرو نے اس برس مئی میں کرایہ بڑھایا تھا۔ اس وقت کم از کم کرایہ آٹھ روپے سے بڑھا کر دس روپے کیا گیا تھا جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 30روپے سے بڑھاکر 50روپے کردیا گیا تھا۔

میٹرو کے کرایہ میں اضافہ عوام مخالف، اضافہ روکنے کے لئے ایک ہفتہ کے اندر حل تلاش کیا جائے: کیجریوال

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال : فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز