خاتون ساتھی کو بچانے کی کوشش میں ٹرینی آئی اے ایس افسر کی ڈوب کر موت

May 31, 2017 09:53 AM IST | Updated on: May 31, 2017 09:53 AM IST

نئی دہلی : جنوبی دہلی کے بیر سرائے علاقے میں کل دیر شام کو اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی میں شرکت کرنے جانے والے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) آفیسر کو فارن کلب انسٹی ٹیوٹ کے سوئمنگ پول میں مردہ پایا گیا ہے۔  دہلی پولس کے ایک اہلکار کے مطابق گزشتہ دیر شب پی سی آر کو ایک فون کال موصول ہوئی ، جس میں فون کرنے والے نے بتایا کہ بیر سرائے میں واقع ایف سی آئی کے سوئمنگ پول میں ایک شخص ڈوب گیا ہے اور اسے اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ مہلوک کی شناخت آشیش دہیا (30) کےطورپر کی گئی ہے جو ہریانہ باشندہ ہے اور جونیئر آئی ایس ٹرینی افسر ہے۔  جنوبی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر ایشورسنگھ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ٹرینی آئی اے ایس افسر کی موت ڈوبنے سے ہوئی ہے۔

خاتون ساتھی کو بچانے کی کوشش میں ٹرینی آئی اے ایس افسر کی ڈوب کر موت

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ آشیش دہیا انڈین فارن اینڈ ریوینیو سروس کے اپنے دوسرے دوستوں کے ساتھ ایک پارٹی میں شرکت کرنے گئے تھے۔ پارٹی کے دوران انہوں نے سوئمنگ پول میں کچھ دیر تیرنے کا فیصلہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیرنے کے دوران ایک لیڈی آفیسر سوئمنگ پول میں پھسل کر گر گئیں، جن کو ب آشیش دہیا اور ديگر لوگوں نے بچانے کی کوشش کی۔ لیڈی آفیسر کو محفوظ بچا لیا گيا لیکن اس دوران آشیش دہیا لاپتہ ہوگئے۔ بعد میں ان کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔ انہيں فوری طورپر اسپتال پہنچایا گيا ، جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔

فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کے اسٹیشن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرمیش بنسل نے بتایا کہ آشیش دہیا کو سوئمنگ پول سے نکالنے کے بعد ابتدائی علاج دیا ا گیا لیکن جسم میں کوئی حرکت نہیں ہونے پر ان فورا قریبی فورٹس اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بعد میں ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ بھیج دیا گیا۔ مہلوک کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز