انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ نکال کر شہید عمر فیاض کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

May 13, 2017 09:56 PM IST | Updated on: May 13, 2017 09:56 PM IST

نئی دہلی۔ جموں و کشمیر کے شوپیان میں شہید ہوئے لیفٹیننٹ عمر فیاض کی شہادت کو آج دہلی کے انڈیا گیٹ پر سب سے بڑا خراج عقیدت پیش گیا۔  شہید فیاض کی یاد میں فوج کے جوانوں اور افسران نے کینڈل مارچ نکالی۔ اس میں آرمی کے جوان افسران بھی شامل ہیں۔ ایسا پہلی بار ہے جب فوج کے موجودہ افسر کسی مارچ میں شامل ہوئے ہیں۔

گزشتہ منگل کو 10 دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ عمر فیاض کو اغوا کر انہیں قتل کر دیا تھا۔ عمر فیاض کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے لوگوں کا کہنا ہے کہ 23 ​​سال کے شہید لیفٹیننٹ فیاض اب اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن ان کی شہادت کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ان کا نام کشمیر میں ہمیشہ گونجےگا۔ فوج نے اپنے اس بہادر افسر کی یادوں کو محفوظ کر رکھا ہے۔ آج فوج انہیں سب سے بڑا خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ نکال کر شہید عمر فیاض کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

ادھر کولگام میں شہید لیفٹیننٹ عمر فیاض کے خاندان کا رو رو کر برا حال ہے۔ اپنے لاڈلے کو یاد کر کے ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ فوج کے افسر مسلسل خاندان کو ڈھارس بندھا رہے ہیں اور خاندان کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز