تین طلاق بل نجی زندگی میں مداخلت ، سول معاملہ کو فوجداری کے دائرہ میں لے جائے گا : سلمان خورشید

کانگریس نے تین طلاق کے خلاف پارلیمنٹ میں پیش بل کی حمایت کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ مسلم خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے اس کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے ۔

Dec 28, 2017 10:04 PM IST | Updated on: Dec 28, 2017 10:06 PM IST

نئی دہلی : کانگریس نے تین طلاق کے خلاف پارلیمنٹ میں پیش بل کی حمایت کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ مسلم خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے اس کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے ۔ پارٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس قانون کو پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی میں بھیجا جانا چاہئے ۔ تاہم پارٹی کے ایک سینئر لیڈر اور سابق وزیر قانون سلمان خورشید نے اس کی مخالفت کی ہے۔

تین طلاق سے متعلق بل پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ مجوزہ قانون لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت ہے اور یہ سول معاملہ کو فوجداری قانون کے دائرے میں لے جائے گا۔

تین طلاق بل نجی زندگی میں مداخلت ، سول معاملہ کو فوجداری کے دائرہ میں لے جائے گا : سلمان خورشید

علامتی تصویر

قابل ذکر ہے کہ قانون پر بحث کے دوران کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے قانون کو مستقل کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں اس قانون پر پوری طرح سے تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو کمیٹی میں بھیجنے کے مطالبہ صرف کانگریس کا ہی نہیں بلکہ کئی دیگر پارٹیو ں کا بھی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز