نند کا افیئر بتانا پڑا مہنگا، شوہر نے تین طلاق بول کر بیوی کو گھر سے نکالا

May 03, 2017 11:35 AM IST | Updated on: May 03, 2017 11:35 AM IST

بریلی۔ یوپی کے بریلی میں ایک شوہر نے اپنی اہلیہ کو صرف اس وجہ سے طلاق دے دی کیونکہ اس نے اپنی نند کے افیئر کے بارے میں شوہر کو بتایا تھا۔ نند کے غلط تعلقات کو اجاگر کرنے کے بعد سے ہی سسرال والوں نے خاتون پر ظلم ڈھانے شروع کر دیے۔ اتنا ہی نہیں اسے اتنا پیٹا گیا کہ اس کا اسقاط حمل بھی ہو گیا۔ ظلم یہیں ختم نہیں ہوا، جیٹھ نے بھی عورت کے ساتھ ریپ کی کوشش کی۔ اس کے بعد عورت کو گھر سے نکال دیا گیا۔ متاثرہ خاتون کو تین طلاق ملنے پر اس نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے انصاف کی گہار لگائی ہے۔

دراصل، 22 سال کی انشاء خان کا نکاح تین سال پہلے پریم نگر تھانہ علاقہ برمہپورا میں رہنے والے پراپرٹی ڈیلر اکرم رضا سے ہوا تھا۔ ماں باپ نے اپنی حیثیت کے مطابق بہت کچھ دیا، لیکن شادی کے کچھ وقت بعد ہی اس کا شوہر اور سسرال والے اس سے کار کا مطالبہ کرنے لگے۔ کار نہیں ملنے پر سسرال والوں نے ظلم ڈھانا شروع کر دیا۔

نند کا افیئر بتانا پڑا مہنگا، شوہر نے تین طلاق بول کر بیوی کو گھر سے نکالا

متاثرہ خاتون کو چھ ماہ پہلے ہی مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا گیا۔ اب اس کے پڑوسیوں سے پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کرنے کی وجہ سے اسے طلاق دے دی ہے۔ اب متاثرہ اپنے شوہر سے ملنے کی کوشش کرتی ہے تو اسے ملنے نہیں دیا جاتا اور نہ ہی اس کا شوہر اسے گزارہ بھتہ دینے کو تیار ہے۔ متاثرہ نے منگل کو پریس کانفرنس کر میڈیا کے سامنے اپنے درد کو بیان کیا۔ متاثرہ نے سی ایم یوگی سے بھی تین طلاق کو جلد سے جلد ختم کرنے کی مانگ کی ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز