ترویندر سنگھ راوت کی اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف برداری آج ، آر ایس ایس سے ہے گہرا رشتہ

Mar 17, 2017 05:48 PM IST | Updated on: Mar 18, 2017 10:11 AM IST

دہرادون : اتراکھنڈ میں ترویندر سنگھ راوت کو وزیر اعلی کے عہدے کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو واضح اکثریت کے بعد جمہ کو پارٹی اراکین کی میٹنگ ہوئی ، جس میں ان کے نام پر مہر لگا دی گئی ہے۔ ترویندر سنگھ راوت آج  وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کل ہونے والے حلف برداری کی تقریب میں شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ ترویندر سنگھ راوت کا بھی آر ایس ایس سے کافی گہرا رشتہ ہے ۔وہ 1983 سے 2002 تک آر ایس ایس کے پرچارک رہ چکے ہیں اور اس دوران وہ اتراکھنڈ آنچل اور بعد میں ریاست میں تنظیمی سکریٹری رہے ۔ وہ پہلی مرتبہ 2002 میں ڈوالا سیٹ سے ممبر اسمبلی بنے۔ اس کے بعد سے وہاں سے تین مرتبہ منتخب کئے جاچکے ہیں ۔ وہ 2007-12 کے دوران ریاست کے وزیر زراعت بھی رہےتھے۔

ترویندر سنگھ راوت کی اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف برداری آج ، آر ایس ایس سے ہے گہرا رشتہ

بتایا جارہا ہے اتراکھنڈ میں وزیر اعلی کے عہدہ کی دوڑ میں پرکاش پنت اور ستپال مہاراج بھی تھے ، لیکن حتمی طور پر پارٹی اراکین کی میٹنگ میں ترویندر سنگھ راوت کے نام پر مہر لگائی گئی۔ پرکاش پنت پتھورا گڑھ سے رکن اسمبلی ہیں اور ستپال مہاراج ابھی دو سال پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

قبل ازیں پارٹی اراکین کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے مرکزی سپروائزر نریندر سنگھ تومر اور سروج پانڈے کے علاوہ اتراکھنڈ کے پارٹی امور کے انچارج شیام جاجو بھی پہنچے۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں بی جے پی نے 70 میں سے 57 نشستیں جیتی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز