ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچے

مسٹر اردغان اپنی اہلیہ امینہ اردغان ، کابینہ وزراء اور 150 رکنی تجارتی وفد کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں۔

May 01, 2017 11:23 AM IST | Updated on: May 01, 2017 11:23 AM IST

نئی دہلی۔  ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سرکاری دورے پر آج رات یہاں پہنچے۔ مسٹر اردغان اپنی اہلیہ امینہ اردغان ، کابینہ وزراء اور 150 رکنی تجارتی وفد کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہندستان خصوصی مہمان کے پہنچنے پر ان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ صدر اردغان اور محترمہ امینہ اردغان ہندستان کے سرکاری دورہ پر دہلی پہنچے ہیں۔ راشٹرپتی بھون میں پیر کو باضابطہ استقبال کے بعد مسٹر اردغان راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔

مسٹر اردغان ایک تجارتی میٹنگ میں شرکت کرکے صنعت کاروں سے روبرو ہوں گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچے

تصویر: یو این آئی

وہ دوپہر تقریباً 12 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس کے بعد وفد کی سطح کی بات چیت ہو گی۔ اس دورہ کے دوران مسٹر اردغان کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے گی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز