جادھو کیس : کرکٹ کھلاڑی کیف کی مبارکباد پر پاکستانیوں نے کہا : نام سے محمد ہٹا لو ...۔

May 19, 2017 01:09 PM IST | Updated on: May 19, 2017 01:09 PM IST

نئی دہلی : كلبھوش جادھو کے معاملہ میں جمعرات کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کا فیصلہ ہندوستان کے حق میں آیا۔ بین الاقوامی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ حتمی فیصلہ آنے تک جادھو کی پھانسی پر روک لگائی جاتی ہے۔

ہیگ میں واقع بین الاقوامی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سے ہی ہندوستان میں لوگوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ سوشل سائٹوں پر کلبھوشن جادھو ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ کئی معروف شخصیات نے بھی ٹویٹ کرکے خوشی کا اظہار کیا ، لیکن کرکٹر محمد کیف کے ٹویٹ پر پاکستان کے کئی لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

جادھو کیس : کرکٹ کھلاڑی کیف کی مبارکباد پر پاکستانیوں نے کہا : نام سے محمد ہٹا لو ...۔

کورٹ کے فیصلے کے بعد محمد کیف نے ٹویٹ کیا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کا شکریہ۔ انصاف کی جیت ہوئی۔

کیف کے اس ٹویٹ کے بعدعامر خان نام کے ایک یوزر نے اس پر ری ٹویٹ کیا کہ 'سب سے پہلے اپنے نام کے آگے سے محمد ہٹا لو۔ تاہم اس کے اس ٹویٹ کے جواب میں بہت سے لوگوں نے اس کی ہی تنقید کی۔ کچھ نے ہندوستان اور پاکستان میں مسلمانوں کی آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے بھی ری ٹویٹ کیا۔  Twitter trolls target Mohammad Kaif and asks to remove Mohammad from name اپنے نام سے محمد ہٹانے کی تجویز ملنے کے بعد کیف نے ایک دوسرا ٹویٹ کیا، 'واہ! اگر میں ہندوستان کی جیت کی حمایت کروں تو مجھے اپنے نام سے محمد ہٹا لینا چاہئے، مجھے اپنے نام پر فخر ہے، عامر کا مطلب ہوتا ہے، زندگی سے بھرپور، آپ کو بھی اس کی ضرورت ہے۔

 Twitter trolls target Mohammad Kaif and asks to remove Mohammad from name

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز