نئی دہلی : غازی پور علاقہ میں کوڑے کے پہاڑ دھنسا ، دو کی موت ، 6 گاڑیاں بھی نالے میں گریں

Sep 01, 2017 05:56 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 05:56 PM IST

نئی دہلی : دہلی کے غازی پور علاقہ میں جمعہ کو کوڑے کے پہاڑ کا ایک حصہ ٹوٹ کر گرگیا۔ اس حادثہ میں دو افراد کی موت خبر ہے جبکہ چھ گاڑیاں بھی نزدیک میں واقع نالے میں گر گئی ہیں ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور راحت رسانی کا کام کیا جارہا ہے۔

ایس ڈی ایم اجے اروڑا کے مطابق اس واقعہ میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان میں ایک خاتون اور بچہ شامل ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سات افراد ملبے میں پھنس گئے تھے ، جن میں سے پانچ افراد کو بچالیا گیا ۔ بچائے گئے لوگوں کو نزدیک کے اسپتال میں ہی داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

نئی دہلی : غازی پور علاقہ میں کوڑے کے پہاڑ دھنسا ، دو کی موت ، 6 گاڑیاں بھی نالے میں گریں

فی الحال جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موجود ہیں ۔ راحت اور بچاو کا کام تیز کردیا گیا ہے ۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور نالے سے گاڑیوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز