دو لڑکیوں کا عجب پیار: شادی کے لئے کروایا سیکس چینج ، اب بیوی مانگ رہی طلاق

کچھ سال تک دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک چلا لیکن اس کے بعد دونوں کا پیار نفرت میں بدلنے لگا اور پھر دونوں کے درمیان تکرارہونی شروع ہو گئی

Oct 06, 2018 11:37 AM IST | Updated on: Oct 06, 2018 12:52 PM IST

پانچ سال پہلے دو لڑکیوں میں دوستی ہوئی ۔ کچھ وقت کے بعد دوستی پیار میں تبدیل ہو گئی۔ دونوں ایک دوسرے کو دیکھے بغیر نہیں رہ پاتی تھیں۔ اس کے بعد دونوں لڑکیوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن دو لڑکیوں کی آپس میں شادی کو  نہ تو سماج اجازت دیتا اور نہ اس وقت ہمارا قانون ۔ یہ سوچ کر ایک لڑکی نے سیکس چینج کرا لیا اور لڑکا بن گئی۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔

کچھ سال تک دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک چلا لیکن اس کے بعد دونوں کا پیار نفرت میں بدلنے لگا اور پھر دونوں کے درمیان تکرار ہونی شروع ہو گئی کیونکہ وہ شوہر سے مطمئن نہیں ہے۔ اب معاملہ طلاق  تک پہنچ گیا ہے۔ اس کیلئے بیوی نے تحفظ خواتین و اطفال کے ضلعی دفتر میں شکایت درج  کراکر کارروائی کی مانگ کی ہے۔

دو لڑکیوں کا عجب پیار: شادی کے لئے کروایا سیکس چینج ، اب بیوی مانگ رہی طلاق

علامتی تصویر

۔ 6 سال پہلے دونوں کی ایک کیمپ میں ہوئی تھی ملاقات

تقریبا چھ سال پہلے دونوں لڑکیوں کی ایک کیمپ میں ملاقات ہوئی تھی۔ اس وقت سیکس چینج کرانے والی لڑکی ٹیچر تھی جبکہ بیوی طالبہ تھی۔ دونوں ہی دوست بن گئے۔ دونوں کی دوستی پیار میں تبدیل ہو گئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ لے لیا۔ یہی نہیں اس کیلئے جو لڑکی ٹیچر تھی اس نے سیکس چینج کرانے کیلئے 10 لاکھ روپئے بھی خرچ کئے۔ دونوں نے ہندو رسم و رواج سے سات پھیرے لئے اور شادی کے رشتے میں بندھ گئے۔ ان دونوں نے ایک بچے کو بھی گود لے رکھا ہے۔ دونوں کے درمیان تنازع کے بعد اس بچے کیلئے مصیبت پیدا ہو گئی ہے۔

Loading...

بیوی نے لگائے الزام 

بیوی کے ذریعے دی گئی شکایت میں اس نے شوہر پر ذہنی طور سے پریشان کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بیوی کا کہنا ہے کہ وہ اس سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا کرتا ہے اور گھر خرچ کیلئے پیسہ تک نہیں دیتا ہے۔ وہ اب اپنے مائکے بھی نہیں لوٹ سکتی کیونکہ یہ شادی اس نے گھر والوں کے خلاف جاکر کی تھی۔

کیا ہے افسران کا کہنا۔ 

خواتین کے تحفظ اورنو عمری میں شادی کی روک تھام کے محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ہم معاملے کی جانچ کر رہے  ہیں۔ خاتون نے شادی توڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ جاری ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز