جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک

سرینگر۔ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں آج سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان زبردست تصادم میں لشکر طیبہ کے خود ساختہ کمانڈر وسیم شاہ سمیت دو جنگجو مارے گئے۔

Oct 14, 2017 09:44 AM IST | Updated on: Oct 14, 2017 01:13 PM IST

سرینگر۔ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں آج سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان زبردست تصادم میں لشکر طیبہ کے خود ساختہ کمانڈر وسیم شاہ سمیت دو جنگجو مارے گئے۔ پولیس ذرائع نے نیوز ۱۸ کو بتایا کہ دوسرے عسکریت پسند کی شناخت نثار احمد کے طور پر کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے لٹٹر گاؤں میں صبح سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی کارروائی گروپ (ایس اوجی) نے مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ علاقے کا جب چاروں طرف سے محاصرہ کیا جا رہا تھا، تبھی دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کا سیکورٹی فورسز نے معقول جواب دیا۔ دونوں طرف سے فائرنگ نے بعد میں شدید تصادم کی شکل اختیار کرلی۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں دوجنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ تصادم ختم ہو گیا ہے۔ ہلاک شدہ جنگجو میں خود ساختہ کمانڈر بھی شامل ہے۔ ان کے پاس سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز