جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں مسلح تصادم، 2 جنگجو ہلاک

سری نگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں 2 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

Dec 19, 2017 12:48 PM IST | Updated on: Dec 19, 2017 12:48 PM IST

سری نگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں 2 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس مسلح تصادم میں ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے تصادم میں دو جنگجوؤں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’تصادم کے مقام سے دو جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں‘۔

جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی نے بتایا کہ ضلع شوپیان کے بٹہ مرن کیلر میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر ریاستی پولیس، فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور 14 بٹالین سی آر پی ایف نے مذکورہ گاؤں میں گذشتہ شام تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’تلاشی آپریشن کے دوران گاؤں میں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور جوابی کاروائی میں دو جنگجوؤں کو مارا گیا‘۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ مسلح تصادم کے مقام سے دو جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جس رہائشی مکان میں جنگجو محصور تھے، کو سیکورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں مسلح تصادم، 2 جنگجو ہلاک

ہندوستانی فوج: فائل فوٹو۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق بٹہ مرن اور اس سے ملحقہ دیہات میں گذشتہ رات احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔ احتجاجی لوگ جنگجوؤں کو بچانے کی غرض سے اپنے گھروں سے نکل آئے تھے۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع شوپیان میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرا دی ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز